اُردو پوائنٹ پکوان

توریاں اور انڈے


اشیاء: تریاں ایک کلو انڈے چار عدد لال مرچ ایک چائے کا چمچہ گھی پاؤ پیالی بھر نمک حسب پسند پیاز چار ڈلی درمیانہ سائز کھٹائی دو چائے کے چمچے ترکیب: تریاں چھیل کر گول گول قتلے کاٹ لیں ۔ پیاز کے لچھے کاٹ لیں اب ایک دیگچی میں تریاں ،پیاز، لال مرچ ،ہلدی پاؤ پیالی پانی اور نمک ملا کر آنچ پر رکھ دیں جب تریاں گل جائیں اور پانی خشک ہو جائے تو اس میں کھٹائی ڈال دیں اور دو چار منٹ بھون کر آنچ سے اتار لیں ۔ انڈوں کو ابال کر چھیل لیں اور ان کے دو دو ٹکڑے کر کے رکھ لیں جب تریاں ڈش نکالیں تو انڈے اوپر سجا دیں ڈش تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ