اُردو پوائنٹ پکوان

سبزیاں اور انڈے


اشیاء: ٹماٹر ایک کلو لہسن دو پوتھیاں گھی چار کھانے کے چمچے کھیرا ایک چھوٹا سبز مرچ دو عدد بند گوبھی یا کرم کلہ پاؤ بھر انڈے حسب ضرورت دھنیا حسب ضرورت پودینہ حسب ضرورت ترکیب: آٹھ چھوٹے ٹماٹر وں کو سوا تمام ٹماٹر چھلکے سمیت کاٹ لیں۔ کٹی ہوئی پیاز تین چمچے گھی میں سرخ کر یں اور ٹماٹر اور مصالحے ڈال کر بیس منٹ تک پکنے دیں ۔ پھر چھان کر رکھ لیں ۔ اب باقی گھی میں بند گوبھی یا کرم کلہ بھونیں۔ ٹماٹر بھی ثابت ہی ڈال دیں۔ ایک پیاز موٹے ٹکڑے کر کے ڈال دیں اور چند منٹ تک چمچہ چلائیں ۔ اوپر سے ٹماٹر کا چھنا ہوا شوربہ شامل کر دیں۔ اور پکنے دیں۔ گاڑھا شوربہ بن جائے تو ڈش میں نکال لیں اور انڈوں کے دو دو ٹکڑے کر کے اوپر چن دیں۔ دھنیا پودینے کی باریک باریک پتیاں کاٹ کر چھڑک دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ