اُردو پوائنٹ پکوان

سبزی آملیٹ


اجزاء: انڈے دو دعد باریک کٹی پیاز دوکھانے کے چمچ تلے ہوئے آلو، مٹر دو،دو چمچ تلا ہواپالک کا پتا ایک عدد یاگوبھی کا پتا ہری مرچ ایک عدد گھی تلنے کے لئے نمک،لال مرچ حسب ذائقہ طریقہ: پیاز کو گھی میں سنہری کر لیں ۔پالک یا گوبھی کا پتا ذرا سا تل کر باریک کاٹ لیں ۔آلو بھی باریک کاٹ لیں اور مٹر کو ہلکا سا کچل دیں ۔تاکہ دو دو ٹکڑے ہو جائیں ۔انہیں پیاز میں ڈال دیں انڈے پہلے ہی پھینٹ کر اس میں نمک مرچ اور باریک کٹی ہوئی ہری مرچ شامل کر دیں اور سبزی کو ایک منٹ تل کر انڈے ڈال دیں ۔دو نوں طرف سے سنہری ہونے تک تلیں اور رول سا بنا کر پلیٹ میں نکال لیں ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ