اُردو پوائنٹ پکوان

انڈے اور آلو کا سالن


اشیاء: انڈے چار عدد پیاز تین چھٹانک ادرک، ہرا دھنیا ذرا ذرا سا گھی تین چھٹانک آلو آدھا کلو ٹماٹر آدھا پاؤ نمک، سرخ مرچ حسب ذائقہ ترکیب: انڈے ابال کر رکھ لیں۔ (سخت ابلے ہوئے) آلو کاٹ لیں۔ پیاز لچھے دار کاٹ لیں۔ ادرک باریک کاٹ لیں۔ اب گھی کو دیگچی میں کڑ کڑائیں۔ گھی کو کڑ کڑانے کے بعد اس میں پیازکو سنہرا کر لیں۔ پیاز کو گھی میں سے نکال لیں۔ ذرا ٹھنڈا ہونے پر پیس لیں۔ پھر اسے گھی میں ڈالیں اور گھی چولہے پر چڑھا دیں۔ ساتھ ہی اس میں ٹماٹر، سرخ مرچ، ادرک ڈال دیں۔ تھوڑا بھونیں۔ اب اس پر کٹے ہوئے آلو ڈال دیں۔ آلو بھی خوب بھون لیں۔ جب آلو بھن جائیں تو اس میں تھوڑا سا پانی ڈال دیں تاکہ آلو بھی گل جائیں۔ اور تھوڑا شوربا بھی رہ جائے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ