اُردو پوائنٹ پکوان

آلو اور انڈے کا بھرتہ


اشیاء: آلو 250گرام انڈے تین عدد خشک دھنیا(پسا ہوا) 2چمچ ہرا دھنیا پانچ گرام گھی 75گرام پسی ہوئی کالی مرچ ایک چمچ زیرہ 2 چمچ نمک حسب منشاء سرخ مرچ حسب پسند ترکیب: انڈے ابال کر چھیل لیں اور کتر کر رکھ دیں، آلوابال کر چھیل لیں اور کچل کر رکھ دیں۔ اس کے بعد ایک برتن میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھیں اس میں پیاز بھون کر پسی ہوئی کالی مرچیں، نمک، سرخ مرچ، زیرہ اور پسا ہوا خشک دھنیا ڈال کر بھونیں۔ تھوڑی دیر کے بعد کچلے ہوئے آلو اور ابلے ہوئے انڈوں کے ٹکڑے ڈال دیں چند منٹ کے بعد کترا ہوا ہرا دھنیا ڈالیں اور چولہے سے نیچے اتار لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ