اُردو پوائنٹ پکوان

پومی گرانٹ شربت


اشیاء: انار تین عدد چینی 3/1کپ لیمن جوس دو ٹیبل سپون پانی 2 1/1کپ لائٹ کارن سیرپ 3/1کپ ترکیب: ایک چھوٹے سوس پین میں پانی، چینی اور کارن سیرپ ملا دیں۔ دھیمی آنچ پر رکھ کر چمچ چلاتے جائیں۔ یہاں تک کہ چینی گھل جائے۔ کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا کر یں۔ انار وں کو آدھا کاٹ لیں۔ اورنج ریمر پر دبا کر گھما کر جوس نکا لیں۔ جوس کو محفوظ کر لیں۔ گودا، بیج اور چھلکے نکال دیں۔ انداز اًایک کپ جوس نکلے گا۔ اناروں اور لیموں کے جوس کو ٹھنڈے لائٹ کارن سیرپ میں ملا دیں۔ آئس کریم کنستر میں ڈال کر آئس کریم میکر میں جما لیں۔ اناروں کے جوس کی نہایت نفیس ولذیذ آئس کریم تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ