اُردو پوائنٹ پکوان

امریکن جمبالایا


اشیاء: مرغی(بون لیس) دو کپ(کیوبز کاٹ لیں) بیف اسٹیک (اسٹیم کی ہوئی) 450گرام مکھن چار کھانے کے چمچے جھینگے(صاف کر کے پکائیں) 24عدد باسمتی چاول تین کپ آٹا کپ پیاز(باریک سلائس کر لیں) 3عدد ہری شملہ مرچیں دو عدد(بیج نکال کر سلائس کاٹ لیں) ٹماٹر 675گرام(چھیل کر چوپ کر لیں) لہسن کے جوے 2-3عدد(کوٹ لیں) تھائم (چوپ کر لیں) دو چائے کے چمچے پانی 5کپ ٹوبیسکو سوس 2-3قطرے پارسلے حسب ضرورت نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ ترکیب: مرغی کے ٹکڑوں پر نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈالیں۔ اسٹیکس کے چھوٹے کیوبز کاٹ لیں۔ اب ایک بڑے سوس پین میں مکھن پگھلا لیں۔ اس میں مرغی کے ٹکڑے ڈال کر براؤن کر لیں اور کفگیر کی مدد سے نکال لیں۔ آنچ کم کر کے سوس پین میں پیاز ڈال کر ساتے فرائی کر یں۔ اس کے بعد اس میں آٹا ڈال کر گولڈن براؤن کر کے فرائی کی ہوئی گوشت کی بوٹیاں اس میں دوبارہ ڈال دیں۔ اب اس میں بیف اسٹیکس ، شملہ مرچیں، ٹماٹر، لہسن اور تھائم شامل کر کے مسلسل چمچہ چلاتے ہوئے 10منٹ تک پکائیں۔ اب جھینگے ڈال کر ہلکا سامکس کر یں۔ اس کے بعد پین میں چاول ڈال کر پانی ڈال دیں۔ نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر اور ٹوبیسکو سوس شامل کر یں۔ ابال آنے دیں۔ ابال آجائے تو درمیانی آنچ پر خشک ہونے اور چاول گل جانے تک پکائیں۔ اگر چاول نہیں گلے ہیں اور پانی خشک ہو گیا ہے تو تھوڑا سا گرم پانی ڈالیں ۔ آخر میں پارسلے ڈالیں اور گرم گرم سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ