اُردو پوائنٹ پکوان

امریکن فروٹ اسٹو


(امریکن ڈش) اجزاء: امرود کپ آڑو کپ سیب کپ خوبانی کپ ناشپاتی کپ سردا کپ چینی کپ کریم یا ملائی حسب ضرورت ترکیب: سارے پھلوں کے چھلکے اتار یں ۔ بیج وغیرہ نکال دیں اور حسب ضرورت سب کے ٹکڑے بنائیں۔ پھر ایک دیگچی میں سارے پھلوں کے ٹکڑے ڈال دیں اور اس میں اس قدر پانی ڈالیں جس میں سارے پھل ڈوب جائیں۔ دیگچی میں چولہے پر چڑھا دیں اور سارے پھلوں کو پانی میں اتنا ابلنے دیں کہ وہ نرم ہو جائیں۔ جب دیکھیں کہ پھل نرم ہو گئے ہیں تو ان کے ساتھ چینی شامل کر دیں۔ آپ چینی کم یا زیادہ ڈال کر میٹھا ہلکا زیادہ رکھ سکتی ہیں۔چینی ڈالنے کے پانچ منٹ بعد دیگچی کو چولہے سے اتار لیں۔ سٹو کو شیرے کے ساتھ ہی استعمال کرتے ہیں۔ اس کے اوپر کریم یا ملائی بھی ڈالی جاتی ہے اور بعض لوگ کسٹرڈ بھی اس کے اوپر ڈال لیتے ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ