اُردو پوائنٹ پکوان

لہسن اور آلو کا سلاد


اجزاء: آلو درمیانے سائز کے 625گرام آئل 5کھانے کے چمچ نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ ڈریسنگ کے لئے : زتیون کا تیل 4کھانے کے چمچ سرکہ 2کھانے کے چمچ لہسن پسا ہوا ایک پوتھی بیسن ایک کھانے کے چمچ تیار کرنے کا طریقہ: آلوؤں کو کھولتے ہوئے پانی میں چھ منٹ تک ابا لیں پھر انہیں ٹھنڈے پانی میں دھو لیں اور ان کے سلائس بنا لیں۔بڑے فرائی پین میں آئل ڈال کر تھوڑے تھوڑے کر کے ان آلوؤں کو فرائی کریں ۔ یہا ں تک کہ وہ براؤن ہونے لگیں ۔ اب انہیں نکال کر ایک پیالے میں ڈال کر نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ چھڑک لیں۔ڈریسنگ تیار کرنے کے لئے تمام اجزاء کو ایک پیالے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں پھر اس مکسچر کو سلاد پر ڈال کر کھائیں ۔ اگر پسند کریں ہو تو پودینے کی پتیاں بھی سلاد میں ملا دسکتے ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ