اُردو پوائنٹ پکوان

اسپائسی چیز پوٹیٹو


پین میں تیل گرم کر کے آلو ڈال کر فرائی کریں
سنہری ہوجائے تو پلیٹ میں نکال لیں
اسی پین میں پنیر فرائی کر کے پیالے میں گرم پانی ڈال کر نکال لیں
دوسرے پین میں گھی گرم کر کے ثابت زیرہ ڈال کر کڑکڑائیں
پھر اسی میں زیرہ پاؤڈر‘ تھوڑا سا پانی‘ ادرک پیسٹ اور ہلدی پاؤڈر شامل کر کے اسٹر فرائی کریں
فرائی آلو، ہری مرچیں‘ گرم مصالحہ پاؤڈر‘ چینی اور نمک ڈال کر ڈھک کر پکائیں
آلو نرم ہو جائیں تو پنیر گرم پانی سے نکال کر شامل کریں
دودھ اور پانی ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں
چمچ برابر چلاتی رہیں
گریوی تیار ہوجائے تو سرونگ ڈش میں نکال کر سرو کریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ