اُردو پوائنٹ پکوان

سیسیمی چکن پوٹیٹو


کنولاآئل میں لا ل مرچیں ڈال کرکڑکڑالیں اور اس میں چوپ کی ہوئی پیاز کو ہلکی سی نرم ہونے تک فرائی کریں۔
پھر اس میں ادرک لہسن اور چکن ڈال کر فرائی کریں۔
نمک ،بھنا کٹا دھنیا زیرہ اور دہی ڈال کر ڈھک کر چکن گلنے تک پکائیں
 پھر اس میں ابلے ہوئے آلو کے ٹکروں کو ایک کھانے کے چمچ آئل میں ہری مرچوں کے ساتھ فرائی کر کے ڈال دیں۔
آخر میں باریک چوپ کیا دھنیا پودینہ اور لیموں کا رس ڈالیں اور بھنے ہوئے تِل ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔
اس مزیدار اور جھٹ پٹ بننے والی چکن کو برنچ میں گالک بریڈ کے ساتھ پیش کریں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ