اُردو پوائنٹ پکوان

پوٹاٹو سلائس کباب


اجزاء: ابلے ہوئے آلو کلو ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد نمک حسب ذائقہ اجینو موتو چائے کا چمچہ بیسن چار کھانے کے چمچے پسی مرچ ایک کھانے کا چمچہ پسی ہوئی کالی مرچ کھانے کا چمچہ سویا سوس ایک کھانے کا چمچہ تیل حسب ضرورت ترکیب: ابلے ہوئے آلوؤں میں نمک، کالی مرچ ،اجینو موتو، پسی مرچیں اور سویا سوس ملا لیں۔ ڈبل روٹی کے سلائس بھگو لیں اور آلوؤں کے ساتھ ملا لیں۔ اس تیار آمیزے سے کباب بنا لیں۔ بیسن میں تھوڑا سا پانی ڈال کر گاڑھا پھینٹ لیں ۔ فرائی پین میں تیل گرم کر یں اور کباب دھیمی آنچ پر سنہرا ہونے تک تل لیں۔ آلوؤں سے تیار کی ہوئی یہ ذائقے دار ڈش گھر کے ہر فرد کو پسند آئے گی۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ