اُردو پوائنٹ پکوان

پوٹیٹو مشروم ہیش


ضروری اشیاء: مشروم 1کپ (دو ٹکڑوں میں کاٹ ملیں) آلو (چھیل کر کیوبز کاٹ لیں) کلو زیتون کا تیل 1کھانے کا چمچہ لہسن کے جوے (کوٹ لیں) 2عدد ہر شملہ مرچ 1عدد (بیج نکال کر کیوبز کاٹ لیں) پیلی شملہ مرچ 1عدد (بیج نکال کر کیوبز کاٹ لیں) ٹماٹر (سلائس کاٹ لیں) 3عدد ووسٹر شائر سوس 1کھانے کے چمچے تلسی کے پتے (چوپ کرلیں) 2کھانے کے چمچے نمک حسب ِ ذائقہ سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ِ ذائقہ تلسی کے پتے گارنشنگ کے لئے ترکیب: آلو کو نمک ملے پانی میں ابال کر پانی نتھار لیں۔ ایک نان اسٹک سوس پین میں ب تیل گرم کرکے ابلے ہوئے آلو کو ڈال کر گولڈن براؤن ہو جانے تک فرائی کریں۔ اس کے بعد اس میں لہسن اور شملہ مرچیں ڈال کر 2-3منٹ تک فرائی کریں۔ ٹماٹر اور مشروم ڈال کر چمچہ چلائیں اور 5.6منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں اس کے بعد اس میں ووسٹر شائر سوس، نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر اور چوپ کئے ہوئے تلی کے پتے ڈال کر مکس کریں۔ مزیدار پوٹیٹو مشروم ہش تیار ہے۔ سرونگ باؤل میں نکالیں، تلسی کے پتوں سے گارنش کریں اور گارلک بریڈ کے ساتھ سرو کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ