اُردو پوائنٹ پکوان

پراٹھے آلو بھرے


اشیاء: آٹا ایک کلو آلو کلو انڈا ایک عدد پیاز بڑا ایک عدد مرچ سبز چھ عدد دھنیا خشک پسا ہوا چائے کا ایک چمچہ گرم مصالحہ پسا ہوا چائے کا ایک چمچہ زیرہ سفید پسا ہوا چائے کا ایک چمچہ ادرک 15گرام دھنیا سبز تھوڑا سا گھی حسب ضرورت مرچ سرخ حسب پسند نمک حسب ذائقہ ترکیب: آٹے میں تھوڑا سا نمک ملا کر اور پانی ڈال کر اچھی طرح گوندھ کر رکھ لیجئے۔ آلوؤں کو ابال کر چھیل لیجئے اور انہیں سل پر پیس کر یا ہاتھوں سے مسل کر ان میں نمک، مرچ سرخ، مرچ سبز ، دھنیا سبز، ادرک پیاز، گرم مصالحہ، زیرہ، دھنیا خشک پیس کر ملا لیجئے۔ اس کے بعد انڈے پھینٹ کر آلوؤں میں اچھی طرح ملا لیجئے۔آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنائیے اور انہیں بیل کر رکھ لیجئے۔ ایک پیڑا بیل کر رکھئے اور اس پر آلوؤں کی تہہ بچھا کر دوسرا بیلا ہواپیڑا اوپر رکھ دیجئے اور کناروں کو اچھی طرح دبا دیجئے تاکہ آلو باہر نہ نکل سکیں۔ اب اس کو روٹی کی طرح بڑا کر کے گرم توے پر ڈالیے اور دونوں طرف گھی لگائیے۔ دونوں طرف سے سرخ ہونے پر اتار لیجئے۔ اوپر گھی یا مکھن لگا کر تناول فرمائیے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ