اُردو پوائنٹ پکوان

نمکین آلو


اشیاء: آلو آدھا کلو نمک حسب ضرورت گرم مصالحہ دو چٹکی مرچ آٹھ عدد کالا نمک دو ماشہ امچور دو تولہ ترکیب: سب سے پہلے آلو چھیل کر کدوکش کر لیجئے اور چھلنی میں پانی رکھ کر پانی سے خوب دھوئیے۔ (ہاتھ سے نہ ملئے ورنہ آلو ٹوٹ جائیں گے) دھونے کے بعد آلو دھلے ہوئے کپڑے پر پھیلا دیجئے جب اچھی طرح خشک ہو جائیں تو کڑاہی میں آدھا کلو گھی ڈال کر خوب تیز گرم کر لیجئے۔ اس میں تھوڑے آلو ڈال کر تلیے۔ گھی میں آلو ڈالنے سے بلبلے اٹھنے لگیں گے۔ جب تک آلو کچے رہتے ہیں، بلبلے بھی اٹھتے رہتے ہیں۔ جیسے ہی آلو خشک ہو جاتے ہیں بلبلے بھی اٹھنے بند ہو جاتے ہیں۔ اس وقت آلوؤں کو پانی سے فوراًنکال لینا چاہیے۔ سب آلو تلے جانے کے بعد نمک، امچور، کالا نمک اور گرم مصالحہ باریک پیس کر مل لیں۔ مگر شروع میں سب مصالحہ نہ ڈالئے۔ تھوڑا سا بچا لیجئے۔ نمک چھڑکنے کے بعد اگر ضرورت ہو تو مصالحہ ڈالیں ورنہ نہیں۔ بہت زیادہ لذیذ اور نمکین آلو تیار ہوگا۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ