اُردو پوائنٹ پکوان

مشروم اینڈ پوٹیٹو کیسرول


ضروری اشیاء: مشروم 1کپ (سلائس کاٹ لیں) چقندر کلو (ابال کر اور چھیل کر چوپ کرلیں) تیل 2کھانے کے چمچے پیاز 1عدد میدہ 3کھانے کے چمچے سبزی کی یخنی 1کپ کریم 5کھانے کے چمچے مسٹرڈ پاؤڈر 1چائے کا چمچہ سرکہ 1کھانے کا چمچہ زیرہ 1چائے کا چمچہ مکھن 2کھانے کے چمچے ہری پیاز (چوپ کرلیں) 1عدد پارسلے 3کھانے کے چمچے (چوپ کرلیں) پوٹیٹو بارڈر کے لئے: آلو 1کلو دودھ 2/3کپ سویا 1کھانے کا چمچہ (چوپ کرلیں) نمک حسب ِ ذائقہ سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ِ ذائقہ ترکیب: سوس پین میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر ساتے کریں۔ میدہ ڈال کر چمچہ چلاوس پین کو چولہے سے اتار کر اس میں سبزی کی یخنی ڈال کر مکس کریں۔ اس کے بعد سوس پین کو دوبارہ چولہے پر رکھیں اور ہلکی آنچ پر آمیزے کے گاڑھا ہونے تک پکائیں اس کے بعد اس میں چقندر،کریم، کسٹرڈ پاؤڈر، سرکہ اور زیرہ ڈال کر مکس کریں پوٹیٹو بارڈر بنانے کے لئے آلو کو نمک ملے پانی میں ابال کر اس کا چھلکا اتارلیں اس کے بعدابلے ہوئے آلو میں دودھ شامل کرکے اسے میش کرلیں اور اسمیں نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر شامل کریں۔ ایک کیسرول ڈش کو تیل لگا کر چکنا کرلیں اور اس میں میش کئے ہوئے آلو کا مکسچر ڈالیں اور ڈش کے درمیان میں گڑھا سا بنالیں تاکہ ڈش کے کنارے میشن کئے ہوئے آلو کابارڈر سابن جائے۔ اس کے بعدتیار کی ہوئی چقندر کی سوس کو پیالے کے درمیان میں ڈالیں۔ نان اسٹک سوس پین میں مکھن گرم کریں اور اس میں ہری پیاز ڈال کر ساتے کریں اس کے بعد اس میں مشروم ڈال کر چمچہ چلائیں اور درمیانی آنچ پر پکائیں جب مشروم کا پانی خشک ہونے لگے تو اس میں نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر چمچہ چلائیں اس کے بعد چوپ کیا ہوا پارسلے شامل کریں اس مشروم کے مکسچر کو کیسرول ڈش میں چقندر کے سوس کے اوپر ڈالیں اس کے بعد کیسرول ڈش کو ڈھک کر پہلے سے گرم اوون میں 150oCپر رکھ کر 30منٹ تک بیک کریں۔ مزیدار مشروم اینڈ پوٹیٹو کیسرول تیار ہے۔ بوائل نوڈلز کے ساتھ کرویں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ