اُردو پوائنٹ پکوان

مٹر اور آلو


اشیاء: آلو ایک کلو لہسن 30گرام ادرک 20گرام ثابت سرخ مرچیں حسب ضرورت زیرہ دو گرام لونگ دو گرام لیموں کا رس چار چمچہ آئل حسب ضرورت مٹر ایک کلو پیاز 50گرام ہلدی ایک چھوٹا چمچہ دار چینی دو گرام الائچی دو گرام کالی مرچیں دو گرام نمک حسب ضرورت ․ترکیب: لہسن، پیاز اور ادرک چھیل کر باریک کاٹ لیں ۔ آلوؤں کو پانی سے دھو کر صاف کر یں اور چھیل کر کاٹ لیں۔ پھر ثابت سرخ مرچیں، کالی مرچیں، نمک، لونگ ، الائچی، دار چینی ، ادرک ، لہسن ہلدی کو ایک جگہ اکٹھا کر کے مکس کر یں اور سل پر باریک پیس لیں۔ اس کے بعد ایک برتن میں آئل ڈال کر چولہے پر رکھیں۔ اس میں پیاز ڈال کر سرخ کر یں۔ پھر اس میں مصالحہ ڈال کر پانی کا ہلکا سا چھینٹا لگائیں اور مصالحہ بھون لیں۔ تین منٹ کے بعد اس میں مٹر ڈالیں اور کفیگر کے ساتھ ہلائیں اب اس میں آلو ڈالیں اور حسب ضرورت پانی بھی ڈال دیں اور اوپر ڈھکن دے کر اس وقت تک پکائیں جب تک کہ آلو گل نہ جائیں۔ جب آلو اور مٹر نرم ہو جائیں تو ان میں زیرہ ڈال کر آنچ ہلکی کر دیں۔ مزید پانچ منٹ تک آگ پر رکھیں اور پھر نیچے اتار لیں اور گرم گرم کھانے کے لئے پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ