اُردو پوائنٹ پکوان

مصالحہ دار جیکٹ آلو


اشیاء: آلو دو عدد بڑے سن فلارو اآئل 2عدد کھانے کے چمچ پیاز 1عدد باریک کتراہوا ادرک پیسٹ 1چائے کا چمچ زیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ لہسن پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ دہی اور تازہ سبز دھنیا حسب ضرورت ترکیب: 1۔آلوؤں کوF ْ375 پر40منٹ بیک کر لیں ۔ 2۔لمبائی کے رخ آلوؤں کے دوٹکڑے بنائیں اور چمچ کی مدد سے نرم گودا نکال لیں ۔صرف ایک تہائی (یغنی کل موٹائی کا تیسرا حصہ )انچ موٹا بیرونی خول باقی رہے ۔ فرائی پین میں تیل گرم کریں اور پیاز کو چند منٹ فرائی کریں ۔پھر اس میں زیرہ ،دھنیا اور ہلدی ڈال دیں اور2منٹ بھونیں ۔ 3۔اب اس میں آلو کا گودا، لہسن، نمک اور سیاہ مرچ ڈال کر پکائیں اس آمیزے کو لگ بھگ 3منٹ پکائیں پھر چمچ سے اس آمیزے کو آلو خول میں بھرتے جائیں اوپر سے دہی اور دھنیے کے پتوں سے سجائیں گرم گرم پیش کریں ۔ غذائیت: توانائی 212کیلوریز چکنائی 2.54گرام جاذب چکنائی 0.31گرام کولیسٹرول 0.4ملی گرام فائبر 3.35گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ