اُردو پوائنٹ پکوان

لذیز آلو


اشیاء:۔ آلو آدھ سیر دھنیا دو کھانے کے چمچے سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ لال مرچ ثابت چھ عدد لہسن چھ دانے ادرک دو انچ کا ٹکڑا املی ایک چھٹانک ہرادھنیا پودینہ ایک گڈی نمک حسب ذائقہ گھی تین کھانے کے چمچے ترکیب:۔ آلوؤں کو نمک ڈال کر ابال لیں۔ اور چھیل لیں۔ دھنیا ، لال مرچ اور سفید زیرہ موٹہ موٹا خشک پیس لیں۔ ادرک اور لہسن بھی پیس لیں۔ املی آدھی پیالی پانی میں بھگو دیں۔ دھنیا، پودینہ باریک کتر لیں۔ گھی گرم کر کے نمک اور مصالحے میں شامل کر یں۔ اور چمچے سے ہلاتی رہیں۔ تھوڑا تھوڑا پانی کا چھینٹا بھی دیتی رہیں۔ اب آلو بھی ڈال کر تلیں اور دھنیا ڈال کر پکائیں۔ پانی خشک ہو جائے تو ہرا مصالہ ڈال کر اتار لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ