اُردو پوائنٹ پکوان

قیمہ اور آلو مٹر کے گولے


اجزا: آلو ابلے ہوئے کلو گرام مٹر کے دانے آدھی پیالی ابلے ہوئے قیمہ آدھی پیالی ابلا ہوا اجینو موتو ایک چٹکی سلاد چار پتے انڈے چار عدد کوکنگ آئل آدھی پیالی نمک سیاہ مرچ حسب ضرورت ترکیب: قیمے میں آلو مسل کر مٹر کے دانے ،نمک، سیاہ مرچ اور اجینو موتو ملا دیں۔ دو انڈوں کو ابال لیں اور دو کو پھینٹ لیں۔ قیمے آلو اور مٹر کے دانوں کے آمیزے کے گولے بنائیں اور پھینٹے ہوئے انڈوں میں بھگو بھگو کر تیل میں تل لیں ۔ ابلے ہوئے انڈوں کے قتلے کر لیں ۔ سلاد کے پتے کاٹ لیں۔ بول ڈش میں رکھ کر ارد گرد سلاد کے پتے اور انڈوں کے قتلے سجا دیں ۔ٹماٹر سوس کے ساتھ پیش کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ