اُردو پوائنٹ پکوان
گوشت ، آلو، مٹر
اشیاء:
گوشت ایک کلو
سبز مٹر اور آلو 750گرام
گھی 400گرام
گرم مصالحہ ثابت ایک چھٹانک
ادرک ایک چھٹانک
دھنیا ایک چھٹانک
لہسن ایک چھٹانک
دہی ایک پاؤ
لیموں کا عرق ایک چھٹانک
ترکیب:
گوشت کا قورمہ تیار کرنے کے بعد اس میں آلو اور نمک ڈال کر ابال لیں اور پھر ان کے ٹکڑے کر لیں۔ اس کے بعد مٹروں میں نمک ڈال کر ان دونوں کو زرد گھی میں تل لیں۔ پھر قیمہ ملا کر ان کو ملئے اور پانی کا چھینٹا دیں۔ اس کے بعد آنچ پر رکھ دیں۔ اب اس میں لیموں کا عرق اور گرم مصالحہ ڈال دیں۔ تلی ہوئی پیاز بھی ساتھ ہی ڈال دیں۔ یہ لذیذ ڈش ہے۔ اگر آپ چاہیں تو قیمہ کے بجائے انہی سبزیوں کو گوشت کی بوٹیوں کے ساتھ بھی پکا سکتی ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے