اُردو پوائنٹ پکوان

گوبھی اور آلو


اشیاء: آلو آدھا کلو آئل حسب ضرورت لہسن دس گرام پسی ہوئی سرخ مرچیں حسب ضرورت گرم مصالحہ (پسا ہوا) ایک چھوٹا چمچہ ہرا دھنیا 10گرام گوبھی آدھا کلو پیاز 100گرام ادرک بیس گرام نمک حسب ذائقہ سوکھا دھنیا ایک چمچہ ہلدی ایک چٹکی ترکیب: لہسن ، پیازاور ادرک چھیل کر باریک ٹکڑے کر لیں۔ آلوؤں کو پانی سے دھو کر صاف کر یں۔ اس کے بعد ایک برتن میں تیل ڈال کر چولہے پر رکھیں۔ اس میں معمولی سا نمک ڈال کر آلو ڈال دیں اور بادامی ہونے پر باہر نکال لیں۔ پھر آئل والے برتن میں پیاز ڈال کر سرخ کر یں اور اس میں ہلدی، نمک، پسی ہوئی سرخ مرچیں، لہسن اور سوکھا دھنیا ڈال کر مصالحہ بھونیں۔ ہلکا ساپانی کا چھینٹا لگائیں اور کفیگر کے ساتھ ہلا کر اس میں کتری ہوئی گوبھی اور ادرک ڈال کر بھونیں۔ آنچ درمیانی رکھیں۔ پانچ منٹ کے بعد آلو ڈال کر ہلکا سا پانی کا چھینٹا لگائیں اور کفیگر کے ساتھ تمام اجزاء کو مکس کر کے اوپر ڈھکن دے دیں۔ آنچ ہلکی رکھیں اور دس منٹ کے بعد اس میں ہرا دھنیا کاٹ کر اور پسا ہوا گرم مصالحہ چھڑک کر آگ سے نیچے اتار کر گرم گرم کھانے کے لئے پیش کر یں۔ کافی مصالحہ دار سالن ہوگا۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ