اُردو پوائنٹ پکوان

گاجر، میتھی، آلو


اشیاء: آلو آدھا کلو میتھی 200گرام پیاز 200گرام ٹماٹر پچاس گرام آئل ، نمک حسب ضرورت گاجریں آدھا کلو لہسن دس گرام ادرک بیس گرام سرخ مرچیں(پسی ہوئی) حسب ضرورت کالی مرچیں بارہ عدد ترکیب: لہسن، پیاز اور ادرک چھیل کر باریک کاٹ لیں۔ آلو اور گاجریں چھیل کر کاٹیں۔ میتھی کو اچھی طرح صاف کر کے کترلیں۔ اس کے بعد ایک برتن میں آئل ڈال کر گرم کر یں۔ اس میں پیازڈال کر سرخ کر یں اور پسی ہوئی سرخ مرچیں نمک، لہسن ،ادرک اور ٹماٹر ڈال کر مصالحہ بھون لیں۔ پھر اس میں پانی کا ایک ہلکا سا چھینٹا دیں اور کٹی ہوئی گاجر یں،میتھی، آلو ڈال کر بھون لیں۔ تین منٹ کے بعد اس میں حسب ضرورت پانی ڈالیں اور ڈھکن دے کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔ پھر اس میں کالی مرچیں بھی ڈال دیں۔ مزید دس منٹ تک ہلکی آنچ پر ڈال دیں۔ اس کے بعد آگ سے نیچے اتار لیں۔ مزیدار آلو، گاجر، میتھی، کاسالن تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ