اُردو پوائنٹ پکوان

دم آلو


اجزاء: آلو چھوٹے 450گرام میتھی دانہ آدھا چائے کا چمچہ تیزپات دو پتے شکر ایک چائے کا چمچہ ادرک(پسی ہوئی) آدھا چائے کا چمچہ دہی چار کھانے کے چمچ گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ سرسوں کا تیل 125گرام ہینگ ایک چٹکی ہلدی آدھا چاے کا چمچ نمک حسب ذائقہ دھنیا(پسا ہوا) آدھا چائے کا چمچہ ٹماٹر (کٹے ہوئے) دو عدد پانی دوکپ ترکیب: آلوؤں کو ابال کر نرم کر لیں پھر چھلکا اتار لیں۔ کڑھائی میں تیل ڈال کر اتنا گرم کر لیں کہ دھواں اٹھنے لگے ۔ پھر تھوڑے تھوڑے آلو تیل میں ڈال کر سرخ کر لیں۔ دو کھانے کے چمچے تیل ایک پتیلی میں ڈالیں ۔ زیرہ ،میتھی، دانہ، ہینگ اور تیز پات ڈال دیں اور ہلکا فرائی کر یں۔ اب اس میں شکر، نمک، پسی ادرک، ہلدی ،مرچیں ،دھنیا اور ٹماٹر ڈال کر چند منٹ بھونیں۔ تھوڑا سا پانی ڈال کر ایک ابال دیں ۔ ہلکی آنچ کر کے دس منٹ پکنے دیں ۔ اس کے بعد تلے ہوئے آلو اور دہی ڈال دیں۔ دس منٹ دم پر رکھ دیں ۔ پھر چولہے سے اتار لیں ۔ گرم مصالحہ چھڑک کر دو تین منٹ ڈھکا رہنے دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ