اُردو پوائنٹ پکوان
چکن اور آلو کے سینڈوچز
اشیاء:
مرغی کا گوشت(بغیر ہڈی) 250گرام
انڈے چار عدد
سرخ مرچ آدھاٹی سپون
مٹر(ابلے ہوئے) آدھا کپ
آلو (ابلے ہوئے) دو عدد(درمیانی سائز)
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ ایک ٹیبل سپون
مکھن دو ٹیبل سپون
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
مرغی کو نمک ڈال کر ابال لیں اور باریک ریشے کر لیں۔ اس میں ہلکا سا نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ ملا لیں اور مکھن بھی شامل کر لیں۔ آلو اور مٹر کو اچھی طرح ملا لیں تھوڑا سا نمک بھی ملا لیں۔ آلو اور مٹر کا ہرا پیسٹ ڈبل روٹی کے سلائسز کے کنارے تک لگائیں۔ درمیان میں مرغی، نمک، کالی مرچ اورمکھن ملا گوشت رکھ کے اس کو تیار کر لیں۔ انڈوں میں لال مرچ، نمک ڈال کر پھینٹ لیں۔ سینڈوچ کو انڈے میں ڈبو کر فرائی کر لیں اور گولڈن براؤن ہونے پر اتار لیں۔ کسی بھی چٹنی کے ساتھ دیا سکتا ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے