اُردو پوائنٹ پکوان

چٹ پٹے آلو


ایک کڑاہی میں آئل گرم کریں۔
آئل دھیمی آنچ پر گرم کریں۔
آئل میں آلو فنگرز ڈیپ فرائی کریں حتیٰ کہ وہ سنہری براوؤن بن جائیں اور بخوبی پک کر تیار ہو جائیں۔
انہیں آئل جذب کرنے والے کاغذ پر نچوڑ کر ایک جانب رکھ دیں۔
پسی ہوئی سرخ مرچ۔ پسا ہوا سوکھا دھنیا۔ پسا ہوا زیرہ۔ تِل۔ امچور اور نمک ایک پیالے میں باہم یکجا کرنے کے بعد انہیں بخوبی مکس کریں۔
آلو۔ سبز مرچیں اور دھنیا شامل کریں اور بخوبی مکس کریں اور ایک جانب رکھ دیں۔
سرسوں کا تیل (Mustard Oil) گرم کریں۔
اسے ایک پین میں گرم کریں حتیٰ کہ یہ دھواں دینے لگے۔
اس میں ہینگ شامل کریں اور تقریباً 10 سیکنڈ تک چمچ ہلاتے رہیں۔
کیپ سی کم (Capsicum) شامل کریں اور 2 تا 3 منٹ تک بھونیں۔
آلو مکسچر شامل کریں اور 2 تا 3 منٹ تک آہستگی کے ساتھ اچھالیں۔
پوریوں اور آم کے آچار کے ہمراہ گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ