اُردو پوائنٹ پکوان

چٹ پٹ آلو


اجزاء: آلو آدھا کلو(چھیل لیں) پودینہ ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ ہری مرچ تین عدد ہرا دھنیا آدھا کپ(chopped) تیل آدھا کپ ادرک ،لہسن کا پیسٹ آدھا چائے کا چمچ زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ دھنیا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ دھنیا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ لال مرچ کا پیسٹ ڈیڑھ چائے کا چمچ نمک حسب ذائقہ ترکیب: پودینہ ،لیموں کا رس، ہرا دھنیا اور ہری مرچوں کو پیس کر چٹنی بنا لیں۔ ایک panمیں تیل گرم کر یں اور اس میں ادرک، لہسن کا پیسٹ اور آلو شامل کر یں چند منٹ فرائی کرنے کے بعد زیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، اور لال مرچ کا پیسٹ شامل کر یں ، بھوننے کے بعد نمک اور ایک گلاس پانی ڈالیں اور درمیانی آنچ پر آلو کے گلنے تک پکائیں، جب آلو گل جائیں اور پانی خشک ہو جائے تو ہری چٹنی شامل کر دیں اور اچھی طرح بھوننے کے بعد گرما گرم نوش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ