اُردو پوائنٹ پکوان

بمبئی کے مصا لحہ دار آلو


اشیا: آلو 4عدد ٹکڑے میں کٹے ہوئے سن فلاور آئل 4کھانے کے چمچ لہسن 1پوتھی کتری ہوئی رائی 2چائے کے چمچ کلونجی 1چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ زیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ لیموں کار س 2کھانے کے چمچ نمک سیاہ مرچ حسب ضرورت سبز دھنیا اور لیموں سجانے کے لئے ترکیب: 1۔نمک ملے پانی میں آلو 4منٹ ابا لیں ۔ پھر پانی نکا ل دیں ۔ 2۔فرائی پین میں تیل گرم کریں اس میں تمام مسالے اور لہسن ڈال کر 2منٹ بھونے یہاں تک کہ رائی کے دانے پھٹنے لگیں ۔ 3۔اس میں آلو ڈالیں اور آنچ درمیانی کر کے 5منٹ پکائیں یہاں تک کہ سارا مسالہ آلوؤں پر لگ جائے۔ 4۔حسب ذائقہ نمک مرچ شامل کریں اور لیموں کا رس ڈال دیں لیموں کے ٹکڑوں اور دھنیے سے سجا کر پیش کریں ۔ غذائیت: توانائی 373کیلوریز چکنائی 12.49گرام جاذب چکنائی 1.49گرام کولیسٹرول 0 فائبر 2.65گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ