اُردو پوائنٹ پکوان

آلوؤں کا زردہ


اشیاء: آلو 250گرام دودھ 250گرام کھویا 100گرام سبز الائچی دو عدد روہ کیوڑہ چند قطرے گھی 100گرام چینی 125گرام بادام کی گریاں چھ عدد چاندی کے ورق حسب ضرورت پستہ چار دانے کٹا ہوا ناریل 5گرام کشمش 5گرام ترکیب: آلو پانی سے دھو کر صاف کر یں اور چھیل کر کدوکش کرلیں۔ ایک برتن میں 50گرام گھی گرم کر لیں۔ اس میں الائچی ڈالیں۔ چند لمحوں بعد کدوکش کئے ہوئے آلو ڈال کر بھونیں اور اتار کر الگ رکھ دیں۔ اس کے بعد ایک الگ برتن میں دودھ ڈال کر چولہے پر رکھیں اور آدھے گھنٹے تک اس کو پکائیں اور اس میں کھویا بھی شامل کر لیں اور معمولی ساز ردہ رنگ شامل کر کے چینی اور باقی گھی بھی ڈال کر کفیگر کے ساتھ چلائیں۔ آنچ ہلکی رکھیں اور آدھا گھنٹہ تک اس کو پکائیں۔ پھر اس میں کشمش ، کٹاہوا ناریل اور بادام کی گریاں شامل کر کے بھنے ہوئے آلو بھی ڈال دیں۔ کفیگر کے ساتھ چلائیں اور پانچ منٹ بعد آگ سے اتار لیں۔ روح کیوڑہ چھڑک کر نکال کر پلیٹ میں رکھ دیں اور چاندی کے ورق لگا ئیں اور پستہ کتر کر چھڑک دیں۔ مزیدار اور لذیذ آلوؤں کا زردہ تیار ہے۔ کھانے کے لئے پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ