اُردو پوائنٹ پکوان

آلو پلاؤ


اشیاء: آلو آدھ کلو چاول آدھ کلو گھی آدھ پاؤ نمک ایک چمچ لہسن پیسٹ ایک چمچ پیاز تین چھٹانک گرم مصالحہ دو چمچ ادرک پیسٹ ایک چمچ ترکیب: چاولوں کو دو کلو پانی میں بھگو دیجئے، آلو باریک گول یا تکونے کاٹ لیجئے پتیلی میں گھی گرم کر کے پیاز کاٹ کر بھون لیجئے۔ بادامی ہونے پر آلو ڈال دیجئے، لہسن اور ادرک کا پیسٹ بھی بھون لیجئے۔ ایک کلو اور پانی ڈال کر گرم مصالحہ ڈال دیجئے اور درمیانی آنچ پر پکائیے، جب پانی جوش کھانے لگے تو چاول ڈال دیجئے۔ پانی خشک ہوتا نظر آئے تو اوون کی ٹرے میں ڈال کر اوون میں رکھ دیں یا اوون نہ ہوتو دم پر لگا دیں پندرہ منٹ کے اوون سے یا دم سے نکال لیں اور ڈش میں ڈال کر پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ