اُردو پوائنٹ پکوان

آلو مٹر کا حلوہ


اشیاء: آلو 500گرام مٹر کے دانے 500گرام چینی 750گرام گھی 350ملی لیٹر بالائی 250گرام کیوڑا ایک چمچہ سبز الائچی چھ عدد ناریل پسا ہوا 250گرام کشمش ایک چمچی بادام کی گری 50گرام زعفران پسی ہوئی ایک چٹکی ترکیب: آلو ؤں کو دھو کر چھیل کر کدو کش کر کے کھلے منہ کے برتن میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ آنچ ہلکی رکھیے اور اپنے ہی پانی میں گلنے دیجئے جب گل جائیں، تو اتار لیجئے۔ اب آلو اور مٹر علیحدہ علیحدہ یا ایک جگہ باریک پیس لیجئے۔ چینی میں 750ملی لیٹر پانی ڈال کر ایک تار کی چاشنی بنا لیجئے بالائی پھینٹ کر اس میں پسی ہوئی زعفران حل کر لیجئے۔ ایک کھلے منہ کی دیگچی میں گھی اچھی طرح گرم کیجئے۔ اس میں سبز الائچیاں بھون لیجئے۔ خوشبو آنے لگے تو ناریل ڈال دیجئے اور خوب بھونیے۔ بادامی رنگ پر آجائے تو پسے ہوئے مٹر اور آلو ڈال دیجئے اور مزید بھونئے اب چاشنی اور زعفران ملی بالائی ڈال دیجئے۔ چمچہ چلاتے رہیے اور آنچ دھیمی رکھیے۔ چاشنی اور بالائی حلوے میں جذب ہو جائے اور حلوہ گاڑھا ہو جائے ۔ تو بادام اور کشمش ڈال دیجئے۔ حلوہ بھن جائے۔ خوشبو آنے لگے اور گھی چھوڑ دے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے اور ڈھک کر رکھ دیجئے۔ طشتری میں حلوہ نکالیے۔ اس پر چاندی کے ورق لگائیے۔ کشمش اور بادام باریک کاٹ کر حلوے کی سطح پر لگا دیجئے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ