اُردو پوائنٹ پکوان

آلو کی ترکاری


اشیاء: آلو ایک کلو گھی 250گرام نمک حسب ضرورت زعفران 5گرام لونگ ،سیاہ مرچ، دار چینی 10,10گرام مرچ سرخ چائے کے دو چمچے عرق لیموں 50گرام دھنیا سبز آدھی گٹھی سویا حسب پسند ترکیب: آلوؤں کو چھیل کر قتلے بنائیے۔ پہلے چند لونگوں سے گھی میں خوشبو کیجئے پھر زعفران ڈال کر گھی کو زرد کر لیجئے۔ اس کے بعد آلو کے قتلے ڈال کر تلیے اور تھوڑا سا پانی اور نمک ڈالیے اور پکائیے۔ جب گل جائیں تو گرم مصالحہ پیس کر ڈالیے اور ہرا دھنیا، لیموں کا عرق ڈال دیجئے اور آگ پر اتنی دیر رکھیے کہ پانی بالکل سوکھ جائے ۔ اتار نے سے کچھ لمحے پہلے سویا کتر کر اوپر ڈال دیجئے نہایت مزیدا ر ہو گی۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ