اُردو پوائنٹ پکوان

آلو کی طاہری


اشیاء: چاول ایک کلو گھی آدھا کلو آلو آدھا کلو زعفران 5گرام دار چینی، لونگ، الائچی، مرچ سیاہ ہر ایک 10گرام سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ عرق لیموں کھانے کا ایک چمچ نمک 20گرام ترکیب: پہلے گرم مصالحہ کو خوب پیس کر آدھا لہسن ،پیاز، ادرک، ہلدی، مرچ سرخ، دھنیا چھان لیجئے اور گھی میں بھون لیجئے۔ پھر تھوڑا سا گھی لے کر اس گھی میں آلو کے ٹکڑے تلیے اور تھوڑا سا نمک بھی ڈال دیجئے۔ اس کے بعد چاول مصالحہ میں بھونیے پھر آلو ڈال کر باقی گرم مصالحہ اور پانی ملا کر پکائیے۔ نہایت مزیدار ہو گی۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ