اُردو پوائنٹ پکوان

آلو، خشخاش کے ساتھ


ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کریں
جب تیز گرم ہو جائے تو آنچ سے اُتار لیں اور اس میں کلونجی اور زیرہ ڈال کر کڑکڑائیں
اس کے بعد اس میں لہسن ڈال کر درمیانی آنچ پر بھون لیں
اب اس میں سیاہ مرچ پاوٴڈر، ہلدی پاوٴڈر، آلو اور ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور 2-3 منٹ کے لئے تیز آنچ پر پکائیں
مستقل چمچہ چلاتی رہیں
اس کے بعد آنچ ہلکی کرکے ڈھکن ڈھک کر آلووٴں کے مکمل گل جانے تک پکائیں اس دوران وقفے وقفے سے چمچہ چلاتی رہیں
خشخاش کو گرائیند ر میں ڈال کر پیس لیں اور اس کو بھی آلووٴں میں شامل کرلیں
مزید 5-6 منٹ کے لئے پکائیں
آخر میں نمک شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور چولہے سے اتار کر گرم گرم سرو کریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ