اُردو پوائنٹ پکوان

آلو قیمہ بھرے کباب


اشیاء: قیمہ باریک 250گرام آلو آدھا کلو گھی 250گرام بیسن 36گرام پیاز 125گرام لہسن چھ جوے ادرک 30گرام گرم مصالحہ بارہ گرام زیرہ سفید 24گرام دھنیا 24گرام نمک حسب ذائقہ سرخ مرچ حسب ذائقہ ہرا مصالحہ حسب پسند ترکیب: پہلے پیاز میں گھی سرخ کر کے نکال لیں پھر لہسن ،ادرک پیس لیں اور گرم مصالحہ گھی پیس لیں۔ اب اس گھی میں قیمہ ڈال کر بھونیں ۔ جب بھن جائے تو اس میں نمک مرچ اور گرم مصالحہ ملا کر بھونیں ۔ اب اسے ذرا سا پانی ڈال کر دم دے دیں۔ خشک ہونے پر اتارلیں اور باریک پیس لیں اور اس میں تلی ہوئی پیاز بھی پیس کر ملا دیں۔ تیار ہونے پر ہرا مصالحہ کاٹ کر اس میں ملا دیں اور اس مرکب کو علیحدہ رکھ لیں۔ پھر آلو ابال کر انہیں پیس لیں۔ اس میں بیسن کو بھون کر ملا دیں اور نمک سرخ مرچ بھی ملا دیں اب ٹکیاں بنائیں اور انکے اندر قیمہ بھرکے رکھ لیں۔ فرائی پین میں گھی ڈال کر ٹکیوں پر انڈالگا کر تل کے قیمہ بھرے کباب تیار ہیں۔ مزے سے کھائیں مہمانوں کو پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ