اُردو پوائنٹ پکوان

آلو کے تل والے کباب


اشیاء: آلو 500گرام کالی مرچ آدھا ٹی سپون نمک حسب ذائقہ گرم مصالحہ آدھا سپون ہرا دھنیا(باریک کٹا ہوا) آدھی پیالی ہری مرچ(باریک کٹی ہوئی) ایک عدد ڈبل روٹی کا چورا آدھی پیالی میدہ پانچ گرام تل 50گرام ترکیب: آلو ابال کر ٹھنڈے کر لیں اور پھر انہیں چھیل کر مل لیں۔ ایک برتن میں آلو، کالی مرچ، نمک، گرم مصالحہ ہرا دھنیا، ہری مرچ، میدہ اور ڈبل روٹی کے چورے کو ملا کر یکجان کر لیں۔ برابر برابر گولیوں کی شکل میں کباب بنا لیں۔ تل لگا کر گرم تیل میں تلیں یہاں تک کہ یہ خستہ اور سنہری ہو جائیں۔ جاذب کاغذ پر نکال کر رکھیں اور چٹنی کے ساتھ رکھیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ