اُردو پوائنٹ پکوان

آلو کا زردہ


اشیاء: آلو کلو دودھ 750ملی لیٹر کھویا 100 گرام گھی 100ملی لیٹر چینی 500گرام بادام گری 6عدد پستہ 5دانے الائچی خورد چار عدد ناریل 50گرام زعفران ایک چٹکی کیوڑہ چند قطرے ترکیب: آلوؤں کو چھیل کر کدوکش کر لیں۔ آدھے گھی میں ان کدوکش کیے ہوئے آلوؤں کو تل لیجئے۔ پھر بقیہ آدھے گھی میں دانہ الائچی خورد لال کر کے کھویا۔ دودھ اور چینی ڈال کر جوش دیجئے۔ جب دو تین جوش آجائیں تو اس مرکب میں تلے ہوئے آلو ڈال دیجئے اور چند بار چلانے کے بعد اس کو ہلکی آنچ پر دم دیجئے۔ جب تیار ہو جائے تو زعفران کیوڑہ میں حل کر کے ڈال دیجئے اور اوپر بادام ، پستہ اور ناریل باریک کتر کر ڈال دیجئے۔ آلو کا خوش ذائقہ زردہ تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ