اُردو پوائنٹ پکوان

آلو کا قورمہ


اشیاء: آلو ایک کلو نمک حسب ذائقہ لونگ، سیاہ مرچ ، دار چینی ایک ایک ماشہ عرق لیموں ایک چھٹانک گھی ایک پاؤ زعفران تین ماشہ مرچ سرخ چھ ماشہ دھنیا آدھی گٹھی ترکیب: آلوؤں کو چھیل کر قتلے بنائیے۔ پہلے چند لونگوں سے گھی میں خوشبو کیجئے۔ پھر زعفران ڈال کر گھی کو زرد کر لیں۔ اس کے بعد آلو ڈال کر تلئے۔ اس کے بعد تھوڑا سا پانی اور نمک ڈالئیے اور پکائیے۔ جب آلو گل جائیں تو گرم مصالحہ پیس کر اور ہرا دھنیا، عرق لیموں ڈالیے اور اتنی دیر آگ پر رکھیں کہ پانی سوکھ جائے۔ خوبصورت سی ڈش میں ڈال کر پیش کر یں۔ مزیدار سالن تیار ہے کھانے والے مزے لے لے کر کھائیں گے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ