اُردو پوائنٹ پکوان

آلو کا قورمہ


اشیاء: گوشت آدھا کلو پیاز تین عدد لہسن، ادرک 50گرام الائچی، لونگ، دار چینی نمک حسب منشاء آلو ایک پاؤ دہی 100گرام بادام، ناریل 25گرام ترکیب: تمام مصالحہ ملا کر گھی میں بھون لیں اور گوشت پر لگا دیں ۔ ادرک اور لہسن الگ الگ پیس لیں ۔ اب گھی میں پیاز سرخ کر لیں دہی مصالحہ لگا کرگوشت اور لہسن ادرک پسا ہوا ڈال کر چولہے پر رکھ دیں جب دہی کا پانی خشک ہو جائے تو گوشت بھون کر سرخ کر لیں اور آلو ڈال دیں۔ اب اس میں اتنا پانی ڈال دیں کہ آلو گل جائیں اور شوربہ بھی رہ جائے۔جب آلو گل جائیں تو ہرا دھنیا کاٹ کر ڈال دیں۔ مزیدار آلو کا قورمہ تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ