اُردو پوائنٹ پکوان

آلو کا حلوہ


اشیاء: آلو ایک کلو چینی 750گرام گھی 350ملی لیٹر بالائی 250گرام سبز الائچی 6عدد بادام کی گری 50گرام ناریل 50گرام پستہ 25گرام سوجی 250گرام کشمش آدھی چمچی کیوڑا ایک بڑا چمچہ ترکیب: ایک کھلے منہ کے برتن میں پانی ڈال کر آلو ابال لیجئے۔ گل جائیں، تو چھلکا اتار کر باریک پیس لیں ۔ چینی میں ایک لیٹر پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیے۔ چمچہ چلاتے رہیے ایک تار کی چاشنی تیار کیجئے۔ کشمش صاف کر کے بھگو دیجئے۔ پھول جائے تو پانی نکال دیجئے۔ پستہ اور بادام دھو لیجئے۔ ناریل دھو کر کھرچ لیجئے اور باریک کترلیجئے۔ ایک کھلے منہ کے برتن میں گھی کڑ کڑا ئیے۔ اس میں الائچی ڈال کر بھونئے خوشبو آنے لگے تو سوجی ڈال کر بھونئے۔ بادامی رنگ کے ہو جائے تو آلو ڈال کر بھونئے۔ اب چاشنی ڈال دیجئے اور بالائی بھی پھینٹ کر ڈال دیجئے۔ چمچہ چلاتے جائیے۔ چاشنی کا شیرہ گاڑھا ہو کر خشک ہو جائے اور حلوہ گاڑھا ہو جائے تو کشمش ، بادام، پستہ ، اخروٹ اور ناریل ڈال دیجئے۔ ہلکی آنچ پر خوب بھونئے۔ جب حلوہ گھی چھوڑ دے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے اور چند منٹ کے لئے ڈھکا رہنے دیجئے۔ پھر پلیٹ میں ڈال کر اوپر چاندی کے ورق لگا دیجئے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ