اُردو پوائنٹ پکوان

آلو کا حلوہ


اشیاء: آلو 750گرام چینی 750گرام گھی 350ملی لیٹر الائچی سبز 6عدد اخروٹ کی گری 50گرام بالائی 250گرام کیوڑہ ایک بڑا چمچہ زعفران پسی ہوئی آدھی چٹکی پستہ 20گرام ترکیب: آلو دھو کر ابال لیجئے۔ گلنے پر چھلکا اتار لیجئے۔ پھر باریک پیس لیجئے زعفران پیس کر آلوؤں میں ملا دیجئے۔ ایک کھلے منہ کے برتن میں چینی اور ایک کلو پانی ڈال کر پکائیے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ شیرہ گاڑھا ہو جائے اور ایک تار بن جائے تو اتار لیجئے۔ ایک کھلے منہ کے پتیلے میں گھی اچھی طرح گرم کیجئے۔ اس میں پسے ہوئے الائچی کے دانے بھونئے۔ بھن جائیں تو پیسے ہوئے آلو بادامی رنگ پر بھون لیجئے۔ بالائی پھینٹ کر ڈال دیجئے اور ساتھ ہی تیار کی ہوئی چاشنی ڈال دیجئے ۔ چمچہ برابر چلاتے رہیے۔ دودھ اور چاشنی خشک ہو جائے تو اخروٹ کی گری ڈال دیجئے اور خوب بھونئے۔ خوشبو آنے لگے اور حلوہ گھی چھوڑ دے تو کیوڑا ڈال دیجئے۔ پھر اتار کر چند منٹ کے لئے ڈھک دیجئے۔ طشتری میں حلوہ نکالیے۔ اس پر چاندی کے ورق لگائیے۔ پستے کی ہوائیاں چھڑک دیجئے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ