اُردو پوائنٹ پکوان

آلو کا حلوہ


اشیاء: آلو کلو گھی 250ملی لیٹر بالائی 250گرام چینی کلو بادام گری 10عدد پستہ 8عدد الائچی خورد 6عدد زعفران چائے کا چوتھائی چمچہ عرق گلاب چائے کا ایک چمچہ ترکیب: آلو ابال لیجئے پھر ان کا چھلکا اتار کر سل پر باریک پیس لیجئے۔ پھر ان میں زعفران ، عرق گلاب اور چینی اچھی طرح ملا کر یک جان کر لیجئے۔ اب ایک دیگچی میں گھی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب گھی کڑکڑانے لگے تو اس میں آلو، چینی، زعفران اور عرق گلاب کا مرکب ڈال کر بھونئے۔ جب یہ مرکب بھن کر اور خشک ہو کر حلوہ سا بن جائے تو دیگچی چولہے سے اتار لیجئے اور اوپر بادام اور پستہ باریک کاٹ کر اور الائچی کے دانے کوٹ کر چھڑک دیجئے اور دیگچی کا ڈھکنا چند منٹ کے لئے بند رکھیے۔ پھر پلیٹ میں نکال کر گرم گرم تناول فرمائیے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ