اُردو پوائنٹ پکوان

آلو اور شکر قندی کے گولا کباب


اجزاء: ابلی ہوئی شکر قندی 250گرام نمک ایک چائے کا چمچہ رائی آدھا چائے کا چمچہ پسا ہوا ناریل ایک کھانے کا چمچہ سبزمرچ دو تیل تلنے کے لئے تین کھانے کے چمچے ابلے ہوئے آلو 250گرام تیل ایک چائے کا چمچہ ہرا دھنیا ایک چائے کا چمچہ پیاز کتری ہوئی ایک گٹھی ادرک پسی ہوئی ایک چائے کا چمچہ کارن فلور ایک کھانے کا چمچہ ترکیب: ابلے ہوئے آلوؤں اور شکر قندی کو اچھی طرح کچل لیں۔ اس میں نمک شامل کر لیں۔ ایک کڑھائی میں تیل گرم کر کے اس میں رائی ڈال دیجئے پھر آلوؤں اور شکر قندی کا آمیزہ ،سبز دھنیا ،ناریل ،پیاز، سبز مرچ اور ادرک کے ساتھ کڑھائی میں ڈال دیں۔ ہلکی آنچ پر دس منٹ تک بھونیے پھر کڑھائی کو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔ ٹھنڈا ہو جائے تو آمیزے کے بارہ چھوٹے چھوٹے گولے بنائیے۔ کڑھائی میں تیل گرم ہونے کے لئے رکھ دیجئے۔ گولوں کو کارن فلور میں ڈبو کر تلیں اور سرخ ہونے پر نکال لیں۔ کسی چٹنی یا ٹماٹر کیچپ کے ساتھ پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ