اُردو پوائنٹ پکوان

آلو اور پالک کی گنوچی


اشیاء: پالک 800گرام آلو(ابلے ہوئے) 100گرام میدہ 2-2کپ انڈا ایک عدد جائفل پاؤڈر ایک چٹکی نمک حسب ذائقہ مکھن کپ پارمیزن چیز (کدوکش کر لیں) سرونگ کے لئے ترکیب: پالک کو دھو کر چوپ کر لیں اور اس کو ابلتے پانی میں ڈال کر 5-8منٹ کے لئے پکائیں۔ جب گل جائیں تو چھان کر ایک طرف رکھ دیں۔ ایک پیالے میں میدہ ڈالیں اور آلو میش کر کے اس میں شامل کر لیں۔ اس کے بعد پالک ڈال کر مکس کر یں۔ ایک پیالے میں انڈا اور جائفل پاؤڈر ڈال کر پھینٹ لیں اور اس کو آہستہ آہستہ میدہ مکسچر میں شامل کر کے اس کی ڈوگوندھ لیں اب اس کے 4پیٹرے بنا لیں اور ہر ایک کو لوف کی طرح رول کر کے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور انہیں کانٹے سے گودلیں۔ ایک سوس پین میں پانی ابال لیں اور اس میں نمک شامل کر لیں۔ اس کے بعد اس میں گنوچی ڈال کر 3-4منٹ کے لئے پکائیں اس کے بعد نکال لیں۔ اب ان گنوچی کو مکھن میں ٹوژ کر کے ان پر پارمیزن چیز چھڑک کر سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ