اُردو پوائنٹ پکوان

آلو اور دال کے رول


اشیاء: آلو دو عدد دال مونگ آدھ پیالی نمک ایک چمچ لیموں کا رس دو چمچ قیمہ ابلا ہوا آدھ پاؤ انڈے دو عدد ہرا دھنیا کٹا ہوا چھ چمچ پو دینہ کٹا ہوا باریک چھ چمچ ہری مرچ کٹی ہوئی چار چمچ ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت تیل آدھ پیالی ترکیب: آلوؤں کو ابال کر بالکل باریک کر لیں انہیں سل پرکوٹ لیں یا ہاتھ سے مل لیں۔دال کو بھی ابال لیں جب وہ بالکل گل جائے تو اس کا زائد پانی نکال دیں اور دال کو آلو میں نمک اور لیموں کے رس کے ساتھ اچھی طرح ملا لیں۔ قیمے کو ابال لیں اور اس میں ہرا دھنیا، پو دینہ اور ہری مرچ شامل کر دیں خیال رکھیں کہ مرچ کے بیج نکال کر اس کو باریک کاٹیں۔ اس کے بعد آلوکی چھوٹی ٹکیہ بنا کر اس کو ہتھیلی پر پھیلا لیں اور اس کے بیچ میں قیمہ رکھ کر اس کو لمبوتری شکل دے لیں۔ اس بال کو دبا کر بند کر یں، ورنہ تلنے میں یہ کھل جائے گی۔ اب اس بال کو پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبو کر ڈبل روٹی کے چورے میں الٹ پلٹ کر یں اور تل لیں، یہ رول بغیر تلے ہوئے تین سے چار دن تک ریفریجر یٹر میں رکھے جا سکتے ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ