اُردو پوائنٹ پکوان

آلو انڈہ گریوی


دیگچی میں تیل گرم کرکے اس میں ابلے ہوئے انڈے اور ابلے آلو ڈال کر فرائی کرکے نکال لیں
اسی تیل میں پیاز پیسٹ اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر فرائی کریں
جب خوشبو آنے لگے تو نمک‘دہی‘لال مرچ پاﺅڈر‘ہلدی پاﺅڈر اور ٹماٹو پیسٹ ڈال کر پکائیں
اور تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر بھونتی رہیں
جب مصالحہ اچھی طرح بھون جائے اور تیل الگ ہوجائے تو آلو اور انڈے شامل کردیں
اور حسب منشاءپانی شامل کرکے گریوی تیار کرلیں اور گرم مصالحہ پاﺅڈر چھڑک کر دم پر رکھ دیں
سرونگ ڈش نکال کر ہرا دھنیا چھڑک دیں اور گرم گرم سرو کریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ