اُردو پوائنٹ پکوان

آلو کی برفی


اجزاء: آلو 250گرام چینی تین سو پچھترگرام دودھ 125گرام پانی 250 گرام ترکیب: آلوؤں کو چھلکے سمیت ابالیے اچھی طرح گل جانے کے بعد چھلکوں کو اتار لےئجے اور باریک پیس لیں اس کے بعد بگونے میں تمام اجزاکو ملا کر آگ پر رکھ دیں ۔اور ہلاتے رہیں ۔یہاں تک کہ سب آلوؤں کے ٹکڑے گھل کر مل ہوجائیں ۔جب پکنے کے قریب ہو جائیں تو خوب ہلا نا چائیے ۔ورنہ بہت جلد داغ لگ جائے گا۔گا ڑھا ہونے کے بعد اتار کرتختے پر جما دیں بعد میں کاٹ لیں ۔اس قسم کی برفی کو گلابی فوڈکلر دیتے ہیں ۔اور مثلث لو زوں میں کاٹتے ہیں چاندی کے ورقوں سے سجاتے ہیں ۔بنارس میں اس قسم کی برفی بڑی پسند کی جاتی ہے ۔اپنے یہاں میلوں ٹھلوں میں اس قسم کی برفی تیار کر نے کا رواج ہے ۔لیکن اس کا تیار کرنا ذرا ہنر کا کا م ہے ۔آلوؤں کے گودے کو چینی کے شیرے میں بھونتے ہوئے اسکے جل جانے کا اندیشہ ہوتا ہے جس کے جل جانے مادا بد مزہ ہو جاتا ہے ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ