اُردو پوائنٹ پکوان

آلو کی ٹکیاں


آلو اچھی طرح دھولیں اور اتنا ابال لیں کہ گل جائیں۔ابھی آلو گرم ہی ہوں تو انہیں چھیل کر پیس لیں ۔
ان میں نمک،لال مرچ پاؤڈر،ہری مرچیں اور ہرادھنیا شامل کر دیں اورپھر ٹھنڈا ہونے دیں۔
آلوؤں کو آٹھ یا دس برابر حصوں میں بانٹ لیں۔ان کے پیڑے بنا کر انہیں چپٹا کر کے کباب کی شکل دے دیں۔
اب ایک گہرے اور بھاری پیندے والے برتن میں تیل گرم کریں جب تیل تیز گرم ہو جائے تو ایک دفعہ میں چار کباب ڈالیں۔
جب ایک طرف سے سنہری ہو جائیں تو انہیں پلٹ کر دوسری طرف سے سنہری کر لیں مگر اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ جلنے نہ پائیں۔پودینے یا سونٹھ کی چٹنی کے ساتھ اسی وقت گرم گرم پیش کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ