اُردو پوائنٹ پکوان

آلو قیمہ کی پوریاں


اجزاء: آلو 250گرام قیمہ 200گرام پیاز 50گرام تیل حسب ذائقہ میدہ 400گرام سرخ مرچیں مناسب مقدار نمک مناسب مقدار پیسا ہوا گرم مصالحہ 2چمچ طریقہ: میدے کو پانی سے کوندھ کر رکھ دیں ۔ایک برتن میں قیمہ اور کٹاہوا پیازاور دیگر مصالحہ جات ڈال کر ابال لیں اورنکال کر سل پر باریک پیس لیں۔اس کے بعد عبد آلوؤں کو ابالیں اور ٹھنڈے ہونے پر چھلکے اتار کر آلو کچل کر قیمے میں اچھی طرح مکس کر دیں ۔میدے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا ئیں اور ایک برتن میں کوکنگ آئل ڈال کر چولہے پر رکھیں ۔اس میدے کے ایک پیڑے کو ہاتھ سے دبا کر پھیلائیں اس کے اوپر آلو اور قیمے کا آمیزہ رکھیں ۔اس کے اوپر دوسرا پیڑالگا کر کناروں کو دبا کر ملائیں تاکہ آمیزہ باہر نہ نکل سکے ۔پھر اس سارے پیڑے کو ہاتھوں سے بڑھا کر یعنی روٹی کے طریقہ پر ذرا بڑھا کر گرم تیل میں ڈالیں اور تلیں پھر نکال کر کھانے کے لئے پیش کریں ۔انتہائی لذیز پوریاں تیار ہوں گی۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ