اُردو پوائنٹ پکوان

آلو اور قیمے کے کٹلس


اجزاء: آلو آدھ کلوگرام قیمہ 300گرام نمک حسب ذائقہ لال ماچیں حسب منشاء انڈے چار عدد سوکھا دھنیا 10گرام گرم مصالحہ 10گرام پیاز 50گرام ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت ہری مرچیں چار عدد تیل یاگھی حسب ضرورت طریقہء: آلو چھیل کر پانی میں ابال لیں ۔پھر قیمہ اور پانی برتن میں ڈال کر اسے بھی ابال لیں ۔دونوں الگ الگ نکال کر رکھیں۔ ٹھنڈا ہونے پر قیمہ اور آلوؤوں کو آپس میں ملا کر خوب اچھی طرح کوٹ کر مکس کریں ۔اور ہری مرچیں اور پیاز باریک کاٹ کر نمک ،پسی ہوئی مرچیں ،سوکھادھنیا پیس کر قیمے اور آلو کے آمیز ے میں ملا دیں ۔ان کی چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنا لیں پھر ان ٹکیوں کو پھینٹے ہوئے انڈوں میں ڈبو ڈبو کر ایک کڑاہی میں کڑکتے ہوئے گھی میں تل لیں ۔ انڈا ٹکیوں کے چاروں طرف لگا ہونا چاہیے ۔ تلتے وقت ان ٹکیوں پر ڈبل روٹی کاچورا بھی چھڑک لیں ۔پھر چھلنی سے کٹلس باہر نکا ل لیں اور پلسیوں میں ڈال کر گرم گرم کھا نے کے لئے پیش کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ